واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔
سندیپ لامیچانےکو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیپال کی نمائندگی کرنا تھی جس کے لیے ان کے امریکا کے ویزے کے لیے اپلائی کیا گیا تھا، تاہم سندیپ لامیچانے نے سوشل میڈیا پر ویزہ مستردی سے فینز کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو گزشتہ برس لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں سزا ہوئی تھی ،تاہم نیپال کی ایک عدالت نے گزشتہ دنوں سندیپ لامیچانے کو تمام الزامات سے بری کر دیا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔