پشاور:(دنیا نیوز) سابق کپتان اور قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے پر سلیکشن کمیٹی جوابدہ ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل ناکامی کے باوجود بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دی گئی، سلیکشن کمیٹی کو جواب دینا ہوگا کہ بابر کو پھر سے کپتان کیوں بنایا؟، بابر اعظم کو دوسری مرتبہ کپتانی واپس نہیں لینی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ کپتان اچھا ہوتو ہاری ہوئی ٹیم کو بھی جتوادیتا ہے، بابر اعظم پانچ چھ ایونٹس میں پاکستان کی کپتانی کرچکے ہیں، بابر اعظم بحیثیت بیٹر اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، بابر اعظم کو ویرات کوہلی کی طرح میچ ونر بننا چاہیے۔
آخر میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں محمد رضوان کپتانی کے لیے سب سے اچھی چوائس تھے۔