ویسٹ انڈیز کے بلے باز برینڈن کنگ ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

Published On 22 June,2024 12:59 pm

بارباڈوس: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ سائیڈ سٹرین کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

برینڈن کنگ انجری کے سبب ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے ان کے متبادل کے طور پر لیفٹ ہینڈ بیٹر کائل مائیرز کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کو سکواڈ میں تبدیلی کی اجازت دی ہے، کائل مائیرز آج ہی ویسٹ انڈین سکواڈ جوائن کرلیں گے۔