بارباڈوس: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں انگلینڈ نے امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
بارباڈوس برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول سٹیڈیم میں ہونیوالے سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر امریکی کپتان ایرون جونز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی اننگز
انگلینڈ نے امریکا کی جانب سے ملنے والا 116 رنز کے ہدف 10 ویں اوور میں ہی بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔
نگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 38 گیندوں پر 83 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ فل سالٹ نے 21 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انگلینڈ گروپ2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
امریکا کی اننگز
قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 115 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
امریکا کی جانب سے اننگز کا آغاز سٹیون ٹیلر اور اینڈریز گوس نے کیا تاہم یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور سٹیون ٹیلر 12 اور اینڈریز گوس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں نتیش کمار 30، کپتان آرون جونز 10، کوری اینڈرسن 29، میلنڈ کمار 4 اور ہرمیت سنگھ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ علی خان، نوتھوش کینجیگے اور سوربھ نیتراولکر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے ایک ہی اوور میں5 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ میں تیسری ہیٹ ٹرک سکور کی جبکہ سیم کرن اور عادل رشید نے 2، 2 اور ریس ٹوپلے نے ایک وکٹ حاصل کی۔