ٹی 20 انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز کوئنٹن ڈی کاک کے نام

Published On 24 June,2024 10:56 am

بارباڈوس: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ڈی کاک ٹی 20 انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈین بلے باز و کپتان رؤمن پاول کا کیچ تھام کر انہوں نے اپنے شکاروں کی سنچری مکمل کی۔

یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے کے لیے کوئنٹن ڈی کاک نے 82 کیچز اور 18 سٹمپڈ کی مدد لی۔

واضح رہے کہ بھارتی سابق وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر وکٹوں کے پیچھے 91 شکار کیے۔