کولمبو: (دنیا نیوز) سابق سٹار سری لنکن بلے باز سنتھ جے سوریا کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق جے سوریا 27 جولائی سے بھارتی ٹیم کے دورہ سری لنکا سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سنتھ جے سوریا اگست میں سری لنکا کے دورہ انگلینڈ کے دوران بھی عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ناقص کار کردگی کے بعد ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔