صاحبزادہ فرحان دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

Published On 12 July,2024 09:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کر دیا۔

صاحبزادہ فرحان دورہ آسٹریلیا میں ریڈ بال سیریز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

پاکستان ٹیم بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔

دوسری جانب سیریز کیلئے پاکستان سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے سکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم ہفتے کی علی الصبح پونے 3 بجے براستہ دبئی آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہو گی۔