پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے لیے روانگی میں تبدیلی

Published On 12 July,2024 10:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے لیے روانگی میں تبدیلی کر دی گئی۔

پاکستان شاہینز اب ہفتے کی علی الصبح آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوں گے، پاکستان شاہینز براستہ دبئی برسبین پہنچیں گے جہاں سے ٹیم ڈارون روانہ ہوگی۔

پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ڈارون جائیں گے۔

دورہ آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچوں کی سیریز ہو گی، اس حوالے سے کپتان صاحبزادہ فرحان آج پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان، محمد علی اور کامران غلام شامل ہیں۔

کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔