لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹرز شاہین آفریدی، بابر اعظم اور رضوان کو پھر سے متحد کرنے کیلئے دو سابق کپتان سرگرم ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں سابق کپتانوں نے تینوں قومی کرکٹرز سے رابطے کئے اور گلے شکوے دور کروانے میں کردار ادا کرنے کا کہا، ایک اوپنر مل بیٹھنے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے جبکہ دو نے نیم رضا مند ظاہر کردی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی وطن واپسی پر تینوں قومی کرکٹرز کی لاہور میں سابق کپتان کے گھر ملاقات بھی کروائی جائے گی، ابتدائی طور پر کانفرنس کال کے ذریعے گلے شکوے دور کرنے کا پلان ہے۔