راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم سب کی ایک خواہش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہو، کوشش ہے ہم 5 مینٹور مل کر پاکستان کرکٹ کیلئے کام کریں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں ڈیڑھ سو کھلاڑی بتا دیئے گئے تھے، ہم نے ان میں سے خود سلیکشن کی ہے، ڈومیسٹک کوچز کے ساتھ بیٹھ کر کام کیا ہے، ہمارے پاس انڈر 19، ڈومیسٹک اور دیگر کھلاڑی بھی ہیں۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پلیئرز کی مکمل ڈویلپمنٹ کر کے آگے لایا جائے گا، وقت آنے پر ساری چیزیں کلیئر ہو جاتی ہیں، مجھے ابھی لگتا ہے کہ میں مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں، جب لگے گا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی جائے تو چھوڑ دوں گا۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سب کی یہی خواہش ہے پاکستان کی کرکٹ بہتر ہو، ٹیلنٹ کو تلاش کرنا پڑتا ہے، آخری تین سال میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو لے کر آئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ چیمپئن کپ کیلئے بیٹھا ہوں، کھلاڑیوں پر برا وقت بھی آتا ہے اور اچھا بھی۔