یونس خان آسٹریلیا کے کرکٹ فیسٹیول میں شامل

Published On 01 October,2024 08:43 am

میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان یونس خان آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن کی تقریب کے مہمان کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل کرکٹ فیسٹیول 5 اکتوبر کو میلبرن میں ہو گا۔

کرکٹ فیسٹیول میں فینز کو نامور کرکٹرز سے ملنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان یونس خان بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیمین فلیمنگ اور آل راؤنڈر گلین میکسیویل بھی ان کرکٹرز میں شامل ہیں، دونوں کرکٹرز ورلڈ کپ وننگ ٹیموں کا حصہ ہیں۔

کرکٹ فیسٹیول میں فینز کی دلچسپی کے لیے سرگرمیاں رکھی جائیں گی، کرکٹرز فینز کے ساتھ فوٹو سیشن کرائیں گے اور آٹو گراف بھی دیں گے۔