لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی ازسر نو تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جس میں سابق کرکٹر عاقب جاوید اور اظہرعلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر اور سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ حسن چیمہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر اس میں شامل ہوں گے۔
سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو کنوینئر اور اظہر علی کو یوتھ ڈویلپمنٹ کی بھی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ محمد یوسف نے 2 ہفتے قبل سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور چیئرمین پی سی بی نے چند روز قبل نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دیا تھا۔