تیسرا ٹیسٹ: قومی پلیئنگ الیون میں ایک اور بڑی تبدیلی کا امکان

Published On 22 October,2024 05:03 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے تیسرے ٹیسٹ کے لیے ایک تبدیلی کرنےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لیگ سپنر زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولرکو شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے جس کے تحت محمد علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمدعلی کو شامل کرکے ریورس سوئنگ سے مدد لینےکی کوشش کی جائےگی، کوچز کی زیر نگرانی محمد علی دو روز سے مکمل رن اپ کے ساتھ نیٹس میں بولنگ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔