جین میریٹ کی پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں تقریب

Published On 23 October,2024 05:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان کی شرٹ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو تحفہ کی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لئے دونوں ٹیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جین میریٹ نے کہا کہ خواہش تھی کہ دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ جیتے مگر پاکستان کی فتح سے خوشی ہوئی، امید ہے تیسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز دلچسپ موڑ پر آگئی ہے۔