بنگلادیش سے سیریز کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

Published On 23 October,2024 10:21 am

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ اس سیریز کا میزبان ہوگا، مہمان ٹیم بنگلا دیش سے یہ 3 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم پر افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ون ڈے میچز 6 سے 11 نومبر 2024 کے دوران کھیلے جائیں گے۔

افغانستان کے سکواڈ میں ابراہیم زدران کو ٹخنے کی سرجری کے باعث جبکہ مجیب الرحمان کو فٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا۔

حشمت اللہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ رحمت شاہ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے، باقی کھلاڑیوں میں راشد خان ، محمد نبی، رحمان اللہ گرباز اور فضل حق فاروقی ودیگر شامل ہیں۔