ایمرجنگ ایشیا کپ: بھارت اے نے عمان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

Published On 23 October,2024 09:49 pm

الامارات: (دنیا نیوز) ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت اے ٹیم نے عمان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارت اے ٹیم نے 141 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، بھارت اے کی جانب سے آیوش بدونی 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، تلک ورما نے 36اور ابھیشیک شرما نے 34رنز بنائے۔

قبل ازیں قبل ازیں عمان کے شہر الامارات میں ہونیوالے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے تھے۔