لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 18 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن نقوی کریں گے، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے امور پر بات ہوگی، آئی سی سی میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے کیا کیا مسائل تھے گورننگ بورڈ کو چیئرمین اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی کیا وجوہات دیں، محسن نقوی بورڈ گورنرز کو اس بارے آگاہ کریں گے، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ورک ریگولیشنز 2024 میں ترمیم بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔