افریقہ سے آخری ٹی 20 آج، شاہینوں کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش

Published On 14 December,2024 09:26 am

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا آخری ٹی 20 آج کھیلا جائیگا۔

ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

سنچورین میں ہونیوالے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 206 رنز بنائے، جنوبی افریقہ نے ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہو گا، ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔