سڈنی: (ویب ڈیسک) بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک انجری کا شکار ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق مچل سٹارک کو چوتھے ٹیسٹ میں کمرکی تکلیف ہوئی تھی، انہوں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کے باوجود باؤلنگ کی تھی۔
اب مچل سٹارک کی بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا۔