ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم نے ایونٹ کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا

Published On 02 January,2025 01:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم نے ایونٹ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں پریکٹس کی اور دو سیشنز میں حصہ لیا، پاکستانی انڈر 19 ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 9 جنوری تک جاری رہے گا۔

پاکستانی ٹیم 10 جنوری کو ملائیشیا روانہ ہو گی، ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔