کراچی:(دنیا نیوز) مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر سے دھرنے ختم کرنےکا اعلان کردیا۔
شہر قائد میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصرعباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نےمعاہدے پر دستخط کردیئے، میرا مطالبہ ہےکہ فوری طورپر معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، مجھے امید ہے ایپکس کمیٹی کےفیصلوں پرعمل ہوگا، تمام مظاہرین پرامن طریقے سے گھروں کو چلے جائیں۔
راجہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کراچی واقعے پر تحقیقات کرائیں، امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے حکومت سستی نہ کرے، بے گناہوں کا خون بہا کر انہوں نے اپنے منہ پر کالک ملی۔