عمران خان کے خلاف کوئی سیاسی کیس نہیں: عابد شیر علی

Published On 01 January,2025 10:47 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن عابدشیرعلی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف کوئی سیاسی کیس نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نومئی کو ملک میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، پی ٹی آئی دور میں بھی سویلین کےملٹری ٹرائل ہوئے، ملک میں آزاد عدلیہ ہے، اگر عدالتیں رہا کرتی ہیں تو عمران خان رہا ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کا پورا انحصار امریکا، یورپ پر ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، حکومت کی ترجیح عوام کوریلیف دینا ہے۔