حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا وقت تبدیل

Published On 01 January,2025 05:38 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس اب کل دن ساڑھے گیارہ بجے کے بجائے سہ پہر ساڑھے تین بجے ہو گا۔

قومی اسمبلی ترجمان نے مزید بتایا کہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی اراکین کی درخواست پر کی گئی، اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے۔