امن معاہدے پر اہلیان کرم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: بیرسٹر سیف

Published On 01 January,2025 07:31 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ امن معاہدے اور دستخط پر اہلیان کرم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ ایک فریق کی جانب سے چند دن پہلے دستخط ہو گئے تھے جبکہ دوسرے نے آج دستخط کر دیے، بنکرز کی مسماری اور بھاری اسلحے کی حوالگی پر دونوں فریقین متفق ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امن معاہدے کے دستخط پر اہلیان کرم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن معاہدے سے کرم میں امن اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن معاہدے پر دستخط سے معمولات زندگی جلد مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قیام امن کے لیے 3 ہفتوں سے جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا ہے جس میں ایک دوسرے سے نبرد آزما دونوں قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا ہے۔