چیمپئنز ٹرافی: برطانوی سیاستدانوں کا افغانستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

Published On 08 January,2025 01:41 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی سیاستدانوں نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کیساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔

جیریمی کوربن، لارڈ کینک سمیت 160 سیاستدانوں نے انگلش بورڈ سے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے، ،برطانوی سیاستدانوں نے مؤقف اختیار کیا کہ افغانستان میں خواتین کو کھیلوں میں مساوی حقوق میسرنہیں، انگلش بورڈ کے چیف نے بائیکاٹ کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

انگلش بورڈ کے چیف نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے بائیکاٹ کا یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔