لندن: (دنیا نیوز) قومی بلے باز صائم ایوب نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب کا لندن میں چیک اپ، انجری کی صورتحال بہتر قرار
قومی بلے باز نے کہا کہ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل ہے، پی سی بی کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہوں، لندن میں قیام کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔