شعیب اختر اور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شعیب اختر اور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور سابق پاکستانی کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انٹرنیشنل لیگ کی تقریب میں اداکار شاہد کپور سے ملنے کی ویڈیو شیئر کی جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں شعیب اختر بھارتی اداکار کے ساتھ خوش گوار موڈ میں بات چیت کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے، کبیر سنگھ کے اداکار نے بھی ہربھجن سنگھ کے کندھے پر تھپکی دی۔

ویڈیو کے اختتام پر شاہد الوداع کہنے کےلیے شعیب کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے نظر آئے۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ’خوبصورت‘ اتفاق قرار دیا اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انٹرنیشنل لیگ اور شاید کپور کو ٹیگ کیا۔

یاد رہے کہ شاہد کپور نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں اپنی فلم دیوا کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔