نعمان علی ٹیسٹ میں ہیٹرک کرنیوالے پہلے پاکستانی سپنر

Published On 25 January,2025 11:02 am

ملتان: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے سپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔

نعمان علی نے پاکستان کیلئے بطور سپنر ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے باؤلر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔