کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے، سومیا اختر 21 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، وشنوی شرما نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بھارت ویمن انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 7.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، گونگادی تریشا نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، وشنوی شرما کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔