لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک اور یادگار شام کے لیے تیار ہو جائیں۔
اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 11 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب ہوگی، تقریب میں پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا،علی ظفر اور شفقت امانت علی فن کا مظاہرہ کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ تقریب میں آتش بازی اور لائٹ شو کا مظاہرہ کیا جا ئے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تزین و آرائش کے بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بھی افتتاحی تقریب ہوچکی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح کیا تھا۔