چیمپئنز ٹرافی: دبئی کے میچز کیلئے 50 ہزار درہم کے ٹکٹوں کا نیا پیکیج متعارف

Published On 20 February,2025 10:59 am

دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں شائقین کی دلچسپی کے لیے ٹکٹس کی نئی کیٹیگری متعارف کرادی گئی۔

50 ہزار درہم والا پیکیج متعارف کرایا گیا ہے جس میں 4 میچز دبئی سٹیڈیم میں دیکھے جا سکیں گے، لگ بھگ 38 لاکھ پاکستانی روپے میں 4 ٹکٹس ملیں گے۔

چاروں ٹکٹس وی آئی پی سوئٹ کے ہیں، انمول ٹکٹ پیکیج سے بھارت کے 3 میچز اور ایک سیمی فائنل دیکھنے کا موقع ملےگا، یہ انمول پیکیج بھی آن لائن خریدا جا سکتا ہے۔

ایک آن لائن کسٹمر زیادہ سے زیادہ 4 انمول ٹکٹس خرید سکتا ہے، 4 انمول ٹکٹس خریدنے کے لیے 2 لاکھ درہم خرچ کرنا ہوں گے، 4 انمول ٹکٹس کی قیمت ایک کروڑ 52 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔