لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں 29 سال بعد کامیابی سے کرکٹ کا میلہ سجنے پر بھارتی میڈیا واویلا کرنے لگا۔
میچ سے پہلے طیاروں کا فلائی پاسٹ، ایف 16 کی گھن گرج سے بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، سٹیڈیم میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت بھی ایک آنکھ نہ بھائی، بھارتی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے سکیورٹی معاملات کو ڈر کا ماحول قرار دیا۔
پہلے میچ میں سٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بھی کم بتائی جبکہ صورتحال اس کے برعکس رہی، شائقین کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم میں میچ دیکھا، بھارتی میڈیا اس سے قبل بھی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتا رہا ہے۔
بھارت نے جھنڈے کا تنازع بھی کھڑا کرنے کی ناکام کوشش کی، کبھی کبوتر کو جاسوس قرار دیا تو کبھی ایک غبارے پر سنسنی پھیلائی۔