چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے ہی پاکستان کیلئے اگر مگر کا کھیل شروع

Published On 20 February,2025 11:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے ہی پاکستان کیلئے سفر مشکل اور اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔

نیوزی لینڈ سے پہلا میچ ہارنے کے باوجود اب بھی پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکتی ہے۔

اگر پاکستان اگلے دونوں میچوں میں بھارت اور بنگلا دیش کو ہرادے اور نیوزی لینڈ بھارت کو شکست دے دے لیکن پاکستان کو ٹورنامنٹ میں باؤنس بیک کرنے کیلئےغیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں ہوم ٹیم کے خلاف کیویز نے اپنا 100 فیصد ریکارڈ برقرار رکھا اور مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔