کراچی: (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر رحمان اللہ گرباز نے کہا ہے کہ کراچی کی وکٹ ہماری توقعات کے بالکل برعکس تھی۔
جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے بعد گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ بڑی تعداد میں سپورٹ کرنے پر کراچی کے کراؤڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اتنی بڑی تعداد میں کراؤڈ سپورٹ کی توقع نہیں کر رہے تھے، ایسا محسوس ہوا کہ ہم اپنے گھر پر کھیل رہے ہیں۔
افغان بیٹر نے مزید کہا کہ پرامید ہیں کہ ایک دن ہم اپنے ملک میں بھی کرکٹ کھیلیں گے، میچ سب کے سامنے ہے کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئیں۔
رحمان اللہ گرباز نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی وکٹ آج ہماری توقع کے بالکل برعکس تھی، ہم تھوڑا سلو وکٹ کی توقع کررہے تھے، ایسی وکٹ کراچی میں پہلی بار دیکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ اور بیٹنگ دونوں کافی اچھی ہیں، ابھی 2 میچز ہمارے پاس ہیں۔