مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر و وکٹ کیپر اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
اعظم خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے، سعودی عرب میں موجود اعظم خان نے مقدس مقام سے تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔
کرکٹر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے مقدس گھر کی زیارت کا موقع دیا، اعظم خان کو عمرے کی ادائیگی پر معروف شخصیات و فینز کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔