دبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی کے بعد اہم اعزاز حاصل کر لیا۔
اس شاندار فتح کے بعد روہت شرما دنیا کے پہلے کپتان بن گئے جنہوں نے اپنی ٹیم کو چاروں بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹس (ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی) کے فائنل میں پہنچایا۔
روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور پھر ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، دونوں میں اسے آسٹریلیا نے شکست دی۔
تاہم روہت کی کپتانی میں بھارت 2024 کے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا اور وہ پھر جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار چیمپئن بنا۔
اب روہت کی کپتانی میں بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی پہنچ گیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا روہت شرما کی قیادت میں بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل بھی جیت پاتا ہے یا نہیں۔