چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل، لاہور میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

Published On 05 March,2025 10:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

لاہور پولیس کے 12 ہزار 201 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز اور سکیورٹی سمیت تمام ایس پی فیلڈ میں ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال اور ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب تمام امور کے انچارج ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں زیادہ رش کے باعث سخت سکیورٹی چیلنج ہو گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 4 درجاتی حصار پر مشتمل فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔