لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے آئے کرکٹ بورڈز کے عہدیداران نے شاہی قلعہ کی سیر کی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا سمیت بھارتی وفد نے تاریخی مقام کا دورہ کیا، نیوزی لینڈ، بنگلا دیش، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے بھی لاہور فورٹ کا وزٹ کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور دیگر پی سی بی حکام بھی ہمراہ تھے۔
مہمانوں کو شاہی قلعہ کی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، مہمانوں کیلئے کلاسیکل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔