دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد میں شامل تمام افراد سٹیڈیم کی تزئین و آرائش، پچز کی تیاری شاندار تھی،میچز کی میزبانی اور ٹیموں و شائقین کے استقبال میں شامل ہر شخص کو اپنی محنت پر فخر ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ چیمپینز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور دبئی میں کھیلی گئی،پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی مرتبہ کسی عالمی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی کی۔
چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلے گئے۔