عامر جمال سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ پر برس پڑے

Published On 19 March,2025 09:46 am

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی آل راونڈر عامرجمال نے سابق آسٹریلوی سپنر بریڈ ہوگ کا محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابق ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا ہے کہ ایک انٹرنیشنل کرکٹر کو محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر شرم آنی چاہیے۔

عامر جمال نے کہا ہے کہ انگریزی محمد رضوان کی دوسری بھی نہیں بلکہ تیسری زبان ہے۔

قومی کرکٹر عامر جمال نے بریڈ ہوگ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کرکٹ کے بجائے ٹک ٹاکر بن جائیں جہاں سے آپ کے فالوورز بھی بڑھیں گے۔