لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کے دو میچز کا شیڈول تبدیل کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے یکم مئی کو 11 مئی کو ہونیوالے مچیز کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم 1 مئی کو ڈبل ہیڈر کی میزبانی کرے گا، پہلا میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ شام 8 بجے کھیلا جائے گا جبکہ 11 مئی کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں میچ شام 8 بجے شروع ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ میچز کا شیڈول موسم کی شدت اور آپریشنل آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے بدلا گیا، یکم مئی کے ملتان میچ کے آن لائن خریدے گئے ٹکٹ خودکار طور پر ریفنڈ ہو جائیں گے.
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایکسپریس سنٹرز سے خریدے گئے ٹکٹ فزیکلی واپس کرانے ہوں گے، یکم مئی کو لاہور میں ڈبل ہیڈر کا لطف ایک ہی ٹکٹ سے اٹھایا جا سکتا ہے، 10 مئی کے میچ کے لیے خریدے گئے ٹکٹ 11 مئی کے میچ پر قابل استعمال ہوں گے۔