اقبال سٹیڈیم فیصل آباد 17 سال بعد انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کیلئے تیار

Published On 30 April,2025 10:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کیلئے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

پہلے یہ دورہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل تھا لیکن آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری کیلئے اب ون ڈے انٹرنیشنل کی جگہ 2 اضافی ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

دونوں کرکٹ بورڈز نے  باہمی طور پر ون ڈے میچز کی جگہ دو اضافی ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے پر اتفاق کیا۔

شیڈول کے تحت ابتدائی 2 ٹی 20 میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ تین میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا، تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔