پی سی بی کا نئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ

Published On 20 May,2025 04:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 4 کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے، اشتہار کے مطابق بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ بھی نیا رکھا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے خواہشمند امیدواروں سے 6 جون تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔