شارجہ: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ٹی 20 کی تاریخ میں پہلی بار بنگلادیش کو شکست دے دی۔
شارجہ میں ہونے والے میچ میں بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 205 رنز بنائے، جواب میں یو اے ای نے 206 رنز کا ہدف ایک گیند قبل حاصل کیا، کپتان محمد وسیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز اسکور کیے۔
آخری اوور میں جیت کیلئے 12 رنز درکار تھے، یو اے ای نے ہدف 8 وکٹوں پر حاصل کرکے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی، 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔