پی سی بی کا 40 کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کرنے کا منصوبہ

Published On 05 June,2025 11:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹرز کی مکمل جائزہ رپورٹ تیار کرنے کے بعد کھلاڑیوں کا ایک پول تیار رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پول میں وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کے 40 کھلاڑی رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس پول سے ہی وائٹ اور ریڈ بال کی قومی ٹیم کی بنچ سٹرنتھ تیار کی جائے گی۔

پاکستان ایمرجنگ اور پاکستان شاہینز کے لیے اسی پول سے کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا، مکمل جائزہ رپورٹ کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پول کے کھلاڑیوں پر کام کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں جائزہ رپورٹ تیار کرنے کے لیے 22 کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دیگر کوچز کے ہمراہ جائزہ رپورٹ تیار کر رہے ہیں، جائزہ رپورٹ کی روشنی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں پر کام کیا جائے گا، اس کا مقصد قومی ٹیموں کے لیے بیک اپ کھلاڑیوں کو ہر وقت تیار رکھنا ہے۔