لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلے کے بعد قومی وائٹ بال کرکٹرز کے ہائی پرفارمنس کیمپ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق تین روزہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی سکلز اور فٹنس پر کام ہو گا، کیمپ کے لئے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
تین روز پر مشتمل کیمپ آج سے این سی اے لاہور میں شروع ہو گا، کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں مدعو کیا جائے گا۔
ہائی پرفارمنس کیمپ کی نگرانی قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کریں گے، این سی اے کے دیگر کوچز اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید بھی مائیک ہیسن کے ساتھ تعاون کریں گے۔