محسن نقوی کی بنگلا دیشی وفد سے سٹیڈیم میں ملاقات، خوش آمدید کہا

Published On 29 May,2025 03:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں بنگلا دیش سے میچ دیکھنے کے لئے آئے وفد سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے پاکستان آمد پر بنگلا دیشی وفد کو خوش آمدیدکہا، بنگلا دیش کرکٹ آپریشنز کے ہیڈ ناظم العابدین فہیم، ایڈوائزر میجر امروز اور دیگر افراد وفد میں شامل تھے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا بنگلا دیش کے بھائیوں کی لاہور آمد پر دلی مسرت ہوئی، امید ہے کہ آپ میچز کے ساتھ لاہور کی مہمان نوازی سے بھرپور محظوظ ہوں گے۔