پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

Published On 27 May,2025 08:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

لاہور میں ہونے والی تقریب میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے شرکت کی۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے قذافی اسٹیڈیم بلڈنگ کی چھت اور گراونڈ میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 28 مئی کو رات 8 بجے کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔