ڈنر برمنگھم، ناشتہ دبئی، لاہور میں وکٹری: سکندر رضا کی بے مثال کمٹمنٹ

Published On 26 May,2025 07:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہورقلندرز کے پلیئر سکندر رضا نے کہاکہ ڈنر برمنگھم، ناشتہ دبئی، لنچ ابوظہبی اور لاہور میں شانداراننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کے پلیئر سکندر رضا فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھاکہ معلوم تھا کہ ٹیم کو میری ضرورت ہے، ہر گیند کو بہتر طور پر کھیلنے کا عزم کیا، تھکاوٹ کا شکار تھا لیکن کوشش تھی اچھی کرکٹ کھیلوں، جیت پر خوشی سے نہال ہوں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ملنے والا 202 رنز ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کوشال پریرا 62 رنز بنائے جبکہ سکندر رضا نے 7 گیندوں پر 22 رنز کی میچ ووننگ اننگز کھیلی۔