پی ایس ایل فائنل، فیلڈنگ کے دوران قلندرز کے دوکھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے

Published On 25 May,2025 09:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل میں فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے دو کھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے قلندرز کے آصف علی اور محمد نعیم باؤنڈری لائن پر آپس میں ٹکرائے۔

دونوں کھلاڑیوں کو ڈاکٹرز نے گراؤنڈ میں ہنگامی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد میچ شروع ہوا تو فیلڈنگ کے دوران آصف علی کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں ڈاکٹر میدان سے باہر لے گئے۔ 

لاہور قلندرز کی جانب سے آصف علی کے ان فٹ ہونے پر محمد اخلاق کو متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔